رسائی کے لنکس

مصر: حسنی مبارک کی فوجی اسپتال میں منتقلی


مصر: حسنی مبارک کی فوجی اسپتال میں منتقلی
مصر: حسنی مبارک کی فوجی اسپتال میں منتقلی

مصر کے ایک پراسیکیوٹر نے کہاہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کو علاج معالجے کے لیے ایک فوجی طبی مرکز منتقل کیا جارہاہے۔ جب کہ اس وقت وہ بحیر ہ احمر پرواقع ایک تفریحی قصبے شرم الشیخ کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔

مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ صحت بہتر ہونے کے بعد مسٹر مبارک کو اسپتال سے دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔

سابق صدر کو منگل کے روز دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ اپنے دور اقتدار میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر تقتیشی عہدے داروں کی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی۔

مصر کے پراسیکیوٹرز نے کہا تھا کہ مسٹر مبارک اور ان کے دوبیٹوں کو مقدمے کی تفتیش کے لیے 15 روز تک حراست میں رکھا جائے گا۔ ان کے دوبیٹوں اعلا اور کمال کو قاہرہ کے مضافات میں واقع ایک جیل میں منتقل کیا جاچکاہے۔

مصری حکام نے یہ نہیں بتایا کہ مسٹر مبارک کو فوجی اسپتال بھیجا جارہاہے۔

اتوار کے روز مسٹرمبارک نے کہاتھا کہ ان کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ فروری میں عوامی دباؤ پر اقتدار سے علیحدگی کے بعد منظر عام پر آنے والا یہ ان کا پہلا بیان تھا۔

XS
SM
MD
LG