رسائی کے لنکس

مصر:حسنی مبارک اور ان کی اہلیہ کے خلاف حکم پر عمل درآمد مؤخر


مصر:حسنی مبارک اور ان کی اہلیہ کے خلاف حکم پر عمل درآمد مؤخر
مصر:حسنی مبارک اور ان کی اہلیہ کے خلاف حکم پر عمل درآمد مؤخر

مصر کی ایک عدالت نےان تمام عوامی تنصیبات اور اداروں کے ناموں میں سے جن میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کی اہلیہ سوزین کے نام شامل ہیں، خارج کیے جانے کے حکم کو معطل کردیا ہے۔

عدالت نے ہفتے کے روز کہا کہ مذکورہ حکم پر عمل درآمد بدھ کے روز اس سلسلے میں کی جانے والی اپیل کی سماعت تک مؤخر کردیا جائے۔

کچھ مصری وکلاء نے ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مبارک کے خلاف فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔

ایک مصری عدالت نے یہ حکم اپریل میں جاری کیاتھا۔

جج محمد حسن عمر نے کہا کہ کہ مسٹر مبارک کے خلاف تحقیقات کے بعد یہ اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ ان کی کرپشن کا حجم کسی بھی شخص کے تصور سے بہت زیادہ ہے۔

سابق صدر فروری میں حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کی ایک لہر کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیاتھا۔ ان کے خلاف دھوکہ دہی اور حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر اگست میں مقدمہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG