رسائی کے لنکس

حسنی مبارک کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت


گزشتہ برس ایک جج نے انھیں اور ان کے سابق وزیرداخلہ کو 2011ء میں تقریباً ایک ہزار مظاہرین کی ہلاکت روکنے میں ناکامی پر قصوروار قرار دیا تھا۔

مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے مقدمے کی دوبارہ سماعت ایک دوسرے جج کو منتقل کردی ہے۔

حسنی مبارک ہفتہ کو قاہرہ کی ایک عدالت میں اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے پیش ہوئے تھے۔ 84 سالہ سابق صدر اسپتال کے ایک بستر پر عدالت میں لایا گیا۔

مسٹر مبارک نے اپنی سزا کے خلاف رواں سال جنوری میں اپیل دائر کی تھی۔ گزشتہ برس ایک جج نے انھیں اور ان کے سابق وزیرداخلہ کو 2011ء میں تقریباً ایک ہزار مظاہرین کی ہلاکت روکنے میں ناکامی پر قصوروار قرار دیا تھا۔
,
مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے استغاثہ اور وکلائے صفائی کی طرف سے ان درخواستوں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ استغاثہ کے فراہم کردہ شواہد کمزور تھے۔

حسنی مبارک کے دو بیٹوں کو بھی علیحدہ سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ جمال اور علاء مبارک کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت برطرف کیا جاچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG