رسائی کے لنکس

مصر کے عوام آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے لیے تیار

قاہرہ میں صدارتی محل کے سامنے نئے آئینی مسودے کے خلاف مظاہرہ۔ 14 دسمبر 2012
قاہرہ میں صدارتی محل کے سامنے نئے آئینی مسودے کے خلاف مظاہرہ۔ 14 دسمبر 2012

اعتدال پسندوں، عیسائیوں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کا کہناہے کہ نیاآئینی مسودہ جلدبازی میں ایک ایسی کمیٹی سے منظور کروا لیا گیا جو زیادہ تر اسلام پسندوں پر مشتمل تھی۔

مصر میں عوام آئین کے مسودے پر ہفتے کے روز ہونے والے ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کی تیاری کررہے ہیں۔جب کہ نئے آئین کے حامی اور مخالفین دونوں جمعے کو سڑکوں پر مظاہرے کرتے اور جلوس نکالتے رہے۔

آئین کے نئے مسودے کے حامی جمعے کی نماز کے بعد قاہرہ میں جلوس نکالنے کے لیے صدراتی محل کے قریب واقع ایک مسجد پاس اکھٹے ہوئے۔

اسکندریہ سے بھی جلسے جلوسوں کی ا طلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہاں پتھراؤ کے کچھ واقعات بھی پیش آئے۔

دارالحکومت قاہرہ میں نئے آئینی مسودے کے مخالفین جمعے کو دوپہر کے بعد صدارتی محل کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے شروع ہوئے اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔

شہر کے مختلف حصوں میں حزب مخالف نے اپنے کئی جلوس ترتیب دیے۔

اعتدال پسندوں، عیسائیوں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کا کہناہے کہ نیاآئینی مسودہ جلدبازی میں ایک ایسی کمیٹی سے منظور کروا لیا گیا جو زیادہ تر اسلام پسندوں پر مشتمل تھی۔

آئینی مسودے کے مخالفین اس شکایت کے ساتھ کمیٹی سے الگ ہوگئے کہ ان کی آواز پر کوئی دھیان دینے کے لیے تیار نہیں تھا۔

محمد البرادی نے جو حزب مخالف کے نیشنل سالویشن فرنٹ کے سربراہ ہیں، صدر مرسی سے اپیل کی ہے کہ وہ ریفرنڈم ملتوی کردیں۔
XS
SM
MD
LG