رسائی کے لنکس

مصر: گیس پائپ لائن پر حملہ


مصر: گیس پائپ لائن پر حملہ
مصر: گیس پائپ لائن پر حملہ

مصر کے جزیرہ نما سینائی میں گیس پائپ لائن پر ایک اور حملہ ہوا ہے۔

مصر کے سرکاری خبررساں ادارے منیا نے کہاہے کہ العریش قصبے سے تقریباً 60 کلومیٹر مغرب میں ایک تخریبی حملے سے پائپ لائن کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

منیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی نے جمعے کے روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق پائپ لائن کو پہنچنے والا نقصان معمولی نوعیت کا ہے کیونکہ حملہ کے وقت پائپ لائن سے گیس نہیں گذر رہی تھی۔

اس پائپ لائن کے ذریعے اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔

اس سال کے دوران گیس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

اس ماہ کے شروع میں مصر کی پولیس نےایک مسلح اسلامی تنظیم کے اہم رکن محمدالطہی کو متعدد بم دھماکوں کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل پائپ لائن پر حملوں سے کئی ہفتوں تک تیل کی فراہمی میں خلل پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG