رسائی کے لنکس

مصر میں جمہوریت حامی منتظمین نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کے بعد جمعہ کو کیے جانے والے مظاہروں کا عنوان تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فوجی حکمرانوں نے سابق وزیر مواصلات ایسام شرف کو ایک روز قبل ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔

تاہم مظاہرین نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و اقتصادی اصلاحات کے حق میں دارالحکومت کے التحریر اسکوئر میں عوامی اجتماعات ہوں گے۔ لیکن مظاہرین کے ایک بڑے گروہ کے مطابق جمعہ کو پختہ ارادے کے دن کے بجائے ’یوم جشن‘ کے طور پر منایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG