رسائی کے لنکس

مصر: آئینی مسودے پر ریفرنڈم کا اعلان


مصر کے صدر محمد مرسی
مصر کے صدر محمد مرسی

اسمبلی کی طرف سے بجھوائے گئے حتمی آئینی مسودے کی وصولی کے بعد صدر مرسی نے 15 دسمبر کو عوامی ریفرنڈم کا اعلان کیا۔

مصر کے صدر محمد مرسی نے اسمبلی سے منظور ہونے والے متنازعہ آئین پر قومی ریفرنڈم کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اسلام پرست اسمبلی نے ہفتہ کو دیر گئے آئین کا حتمی مسودہ صدر کو بھجوایا تھا جس کے بعد مسٹر مرسی نے اس پر ریفرنڈم کا اعلان کیا۔ مسودے میں اسلامی قوانین کے زیر اثر قانون سازی کی گئی ہے۔

ادھر ہفتے کو صدر مرسی اور نئے قانونی مسودے کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اسلام پسند حامی قاہرہ یونیورسٹی کے باہر اور دیگر علاقوں میں جمع ہوئے۔ ان افراد نے ہاتھوں میں مصری پرچم کے علاوہ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نئے آئین کے نفاذ کے مطالبات درج تھے جو ان کے بقول ’’ خدا کا قانون‘‘ ہے۔

یہ لوگ نعرے لگاتے رہے کہ ’’عوام خدا کے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں‘‘۔ صدر مرسی کے ان حامیوں کا اصرار تھا کہ نیا آئین اسلامی شرعی قوانین کی بنیاد پر ہی ہونا چاہیے۔

دوسری جانب حزب مخالف کے حامیوں نے قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر آئین اور صدر مرسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
XS
SM
MD
LG