رسائی کے لنکس

مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپیں، 9 ہلاک


مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپیں، 9 ہلاک

مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپیں، 9 ہلاک

مصر میں حکام نے بتایا ہے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپوں کا آغاز دارالحکومت قائرہ کے علاقے امبابا میں ہفتہ کو اُس وقت ہوا جب وہاں یہ اطلاع گردش کرنے لگی کہ ایک عیسائی خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلمان برادری کے ارکان یہ سوچ کر ایک گرجے کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے کہ اس خاتون کو اُس کی مرضی کے بغیر وہاں رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر طرقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ مسلمان مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے پیٹرول بموں سے عمارت میں آگ لگ گئی۔

سکیورٹی فورسز نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور اشک آور گیس کا بھی استعمال کیا۔

XS
SM
MD
LG