رسائی کے لنکس

مصر: 30 برس سے نافذ ہنگامی حالت اٹھانے کی تیاری


مصر: 30 برس سے نافذ ہنگامی حالت اٹھانے کی تیاری
مصر: 30 برس سے نافذ ہنگامی حالت اٹھانے کی تیاری

مصر کی حکومت نے ملک میں گزشتہ تین عشروں سے نافذ ہنگامی حالت اٹھانے کے لیے اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں جو صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خلاف کامیاب تحریک چلانے والے مظاہرین کا ایک بنیادی مطالبہ ہے۔

مصر کے 'الاہرام' اخبار نے جمعرات کو نائب وزیرِاعظم علی السلیمی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مصری کابینہ نے ہنگامی حالت کے متبادل "قوانین اور طریقہ کار کی تیاری" شروع کردی ہے۔

ہنگامی حالت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو گرفتاریوں اور عدالتی کاروائی کے بغیر طویل عرصے تک گرفتار شدگان کو حراست میں رکھنے جیسے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ ہنگامی حالت کا نفاذ حسنی مبارک نے 1981ء میں اس وقت کے صدر انورالسادات کے قتل کے نتیجے میں اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد کیا تھا جو اب تک نافذالعمل ہے۔

رواں برس اپریل میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے مصر میں نافذ ہنگامی حالت کو "انتظامی گرفتاریوں کا بدترین نظام" قرار دیا تھا۔

تنظیم کے مطابق ہنگامی حالت کے قوانین کے تحت مصر میں ہزاروں افراد کو بغیر کسی عدالتی کاروائی اور الزامات سامنے لائے بغیر کئی مہینوں اور بعض اوقات برسوں تک حراست میں رکھا گیا۔

مصری حکام نے ہنگامی حالت کو پارلیمانی انتخابات سے قبل اٹھانے کا وعدہ کر رکھا ہے جو رواں برس کے اختتام پر ہونے ہیں۔

XS
SM
MD
LG