رسائی کے لنکس

مصر میں تعینات شامی سفیر کی بےدخلی کا مطالبہ


مصر میں تعینات شامی سفیر کی بےدخلی کا مطالبہ
مصر میں تعینات شامی سفیر کی بےدخلی کا مطالبہ

مصر میں جمعے کو ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکا نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف جاری پرتشدد کاروائیوں کے ردِ عمل میں قاہرہ میں تعینات شام کے سفیر کو بےدخل کردے۔

جمعے کو لگ بھگ دو ہزار افراد دارالحکومت قاہرہ کے معروف 'تحریر اسکوائر' پر جمع ہوئے جہاں سے انہوں نے نزدیک واقع شامی سفارت خانے تک جلوس نکالا۔

جلوس کے شرکا شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جب کہ کئی مظاہرین نے شامی سفیر کی ایک تصویر پر جوتے بھی برسائے۔

کئی خلیجی ریاستوں کی طرح مصر نے بھی حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد کے خلاف بطورِ احتجاج شامی حکومت کےساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم نہیں کی ہے جس پر کئی مصری باشندے برانگیختہ ہیں۔

جمعے کو قاہرہ میں ہونے والا مظاہرہ شام کے صدر بشارالاسد کےخلاف گزشتہ 11 ماہ کےد وران میں مصر میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاج تھا۔ یاد رہے کہ شام میں حکومت مخالف تحریک گزشتہ 11 ماہ سے جاری ہے جسے دبانے کے لیے شامی حکومت پرتشدد ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ شامی حزبِ اختلاف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والے کئی سو مظاہرین نے قاہرہ میں واقع شامی سفارت خانے پر ہلہ بول دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG