رسائی کے لنکس

مصر: ریل گاڑی پٹڑی سے اترنے سے 19 ہلاک


حادثے کا شکار ریل گاڑی کی ایک بوگی
حادثے کا شکار ریل گاڑی کی ایک بوگی

حکام کے مطابق ریل گاڑی فوج میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکاروں کو ملک کے بالائی علاقوں سے دارالحکومت لے کر جا رہی تھی کہ یہ حادثہ قاہرہ کے قریب پیش آیا۔

مصر میں ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اترنے سے 19 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ریل گاڑی فوج میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکاروں کو ملک کے بالائی علاقوں سے دارالحکومت لے کر جا رہی تھی کہ یہ حادثہ قاہرہ کے قریب پیش آیا۔

حادثے کے بعد ساٹھ سے زائد ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوری طور پر اس ٹرین حادثے کی وجوہات کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں ٹرین کے حادثے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔
XS
SM
MD
LG