رسائی کے لنکس

مصری حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاک ہونے والے افراد ایک منی بس میں سوار تھے اور وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔

مصر میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ قاہرہ میں ٹرین دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح دشہور نامی علاقے میں پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر ہلاک ہونے والے افراد ایک منی بس میں سوار تھے اور وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔

ملک میں ریل کا ناقص نظام اس قسم کے حادثات کی وجہ بتایا جاتا ہے۔

رواں سال جنوری میں قاہرہ کے قریب ایک ریل گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث اس میں سوار ملک کی فوج کے 19 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں ایک ریل گاڑی اسکول بس سے ٹکرا گئی تھی جس سے 51 بچے ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG