رسائی کے لنکس

مصر شہریوں کی بنیادی آزادی کو یقینی بنائے: محکمہ خارجہ


قاہرہ: ایک خاتون ووٹ ڈالتے ہوئے
قاہرہ: ایک خاتون ووٹ ڈالتے ہوئے

الیکشن کے پرامن انعقاد پر مبارکباد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ 'امریکہ کو پُرامن اجتماع، تنظیم سازی اور رائے کے اظہار کی آزادی پر جاری قدغنوں پر تشویش ہے، جس کے سبب مصر میں سیاسی ماحول پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں'

امریکہ نے پارلیمانی انتخابات کی کامیاب تکمیل پر مصر کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان، محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک سی ٹونر نے کہا ہے کہ امریکہ نئے پارلیمان کے تشکیل پانے کا منتظر ہے، اور ساتھ ہی مصر کی حکومت اور عوام کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا متمنی ہے۔

اُنھوں نے داخلی اور بین الاقوامی مبصرین کے ابتدائی بیانات کی جانب توجہ دلائی جن میں مصر کے الیکشن کمیشن کی طرف سے ملکی قواین کے تحت پیشہ وارانہ انداز سے انتخابات منعقد کرانے کی بات کی گئی ہے، حالانکہ، بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہمیں ووٹروں کی کم تعداد کے حصہ لینے اور مخالف جماعتوں کی جانب سے محدود شرکت پر تشویش ہے'۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو پُرامن اجتماع، تنظیم سازی اور رائے کے اظہار کی آزادی پر جاری قدغنوں پر تشویش ہے، جس کے سبب مصر میں سیاسی ماحول پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ترجمان نے مصر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بنیادی آزادیوں کو یقینی بنانے کا اقدام کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG