رسائی کے لنکس

مصر: تحریر چوک میں صدر مرسی کے حق میں بڑا مظاہرہ


تحریر چوک میں صدر مرسی کی حمایت میں مظاہرہ
تحریر چوک میں صدر مرسی کی حمایت میں مظاہرہ

مظاہرین ایک بڑی تعداد میں منگل کی شام قاہرہ کے تحریر چوک میں اکھٹے ہوئے، انہوں نے نعرے لگائے اور پرچم لہرائے۔

مصر کے ہزاروں باشندوں نے ملک کی اعلیٰ آئینی عدالت کی جانب سے پارلیمنٹ کوبحال کرنے کے صدر محمد مرسی کے فیصلے کی منسوخی کے بعدصدر کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین ایک بڑی تعداد میں منگل کی شام قاہرہ کے تحریر چوک میں اکھٹے ہوئے، انہوں نے نعرے لگائے اور پرچم لہرائے۔

حال ہی میں آئینی عدالت نے اسلامی اکثریت کی حامل پارلیمنٹ کو طلب کیے جانے کے مسٹر مرسی کے حکم کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو گذشتہ ماہ ملک کی طاقت ور حکمران فوجی کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد تحلیل کردیاتھا۔

سپریم کانسٹی ٹیوشنل کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ جس طریقہ کار کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو منتخب کیا گیا تھا ، اس میں نقائص موجود تھے۔

ایوان زیریں کے ارکان منگل کو فوجی حکمران کونسل اور سپریم کورٹ کے احکامات سے انحراف کرکے پارلیمنٹ میں اکھٹے ہوئے اور کچھ دیر کے لیے اجلاس کیا، جس کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اس بارے میں غور کیا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا طریقہ کار کیا ہوناچاہیے۔
XS
SM
MD
LG