رسائی کے لنکس

مصر: جھڑپیں جاری، وقت سے پہلے انتخاب کا مطالبہ


قاہرہ
قاہرہ

ہفتے کے روز فوج کی طرف سےقائم کی گئی سویلین کونسل نے، جس کا کام فوج کو مشاورت فراہم کرنا ہے،تجویز دی ہے کہ صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں 23فروری سےوصول کی جائیں، جو پچھلے اعلان کے مقابلے میں دوماہ قبل کی تاریخ ہوگی۔ پہلے یہ نامزدگیاں 15اپریل سے وصول کی جانی تھیں

مصر میں احتجاجی مظاہروں کے چوتھے دِن قاہرہ میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، ایسے میں جب اعلان کردہ وقت سے پہلےصدارتی انتخاب کرانےاور حکمراں فوجی کونسل کو ایک سویلین حکومت کو اقتدارمنتقل کرنے کا مطالبہ کیا جار رہا ہے۔

بلوے سے نمٹنے والی پولیس فورس نے، جو مصر کی وزارتِ داخلہ کی حفاظت پر مامور تھی، سنگ باری کرتے ہوئے مظاہرین کو عمارت سے دوررکھنے کےلیے اُن پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

مظاہرین وزارت پر الزام لگاتےرہے ہیں کہ وہ لوگوں کے مجمعے اور بھگدڑ کو روکنے میں ناکام رہی، جس میں 74افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اُس وقت ہوا جب پچھلے ہفتے بندر سعید کے شہر میں شائقین فوٹ بال کا میچ دیکھنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پچھلی جمعرات سے اب تک ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں قاہرہ اور سوئیز میں کم از کم 12افراد ہلاک، جب کہ 2500زخمی ہوچکے ہیں۔

فوج کی طرف سےقائم کی گئی سویلین کونسل نے، جس کا کام فوج کو مشاورت فراہم کرنا ہے، ہفتے کے روزتجویز دی ہے کہ صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں 23فروری سےوصول کی جائیں، جو پچھلے اعلان کے مقابلے میں دوماہ قبل کی تاریخ ہوگی۔ پہلے یہ نامزدگیاں 15اپریل سے وصول کی جانی تھیں۔

اِس اقدام کےباعث صدارتی انتخابات اپریل یا مئی میں ہو سکتے ہیں، جِس سے ایک سویلین حکومت کو اقتدار منتقل کرنے کے نظام الاوقات میں تیزی لانا ممکن ہوگا۔

XS
SM
MD
LG