رسائی کے لنکس

مصر: سرحد عبور کرنے کی کوشش میں دو افریقی تارکین وطن ہلاک


مصر: سرحد عبور کرنے کی کوشش میں دو افریقی تارکین وطن ہلاک
مصر: سرحد عبور کرنے کی کوشش میں دو افریقی تارکین وطن ہلاک

مصر کے سرحدی محافظوں نے غیر قانونی طورپر سرحد عبور کرکے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش کرنےوالے دو افریقی تارکین وطن کو ہلاک اور کم ازکم آٹھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصرکے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ان افراد کو اتوار کے روز اس کے بعد گولی مار کرہلاک کیا گیا جب انہوں نے سرحد پر رکنے کے احکامات کو نظر انداز کردیا تھا۔ ایسوسی ایٹ پریس کا کہنا ہے کہ انہیں رفاہ کے جنوبی میں الگ الگ واقعات میں ہلاک کیا گیا۔

عہدے داروں نے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت اری ٹیریا کے شہری کے طورپر کی ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے تارکین وطن میں ایری ٹیریا، ایتھوپیا کے باشندے شامل ہیں جب کہ ایک کاتعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔

ہزاروں افریقی تارکین وطن، سیاسی پناہ یا روزگار کی تلاش میں ہر سال مصر کے راستے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

مصری محافظ سرحد پر درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرچکے ہیں ، جس پر انہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔



XS
SM
MD
LG