رسائی کے لنکس

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ


ہفتہ ہی کو امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس فلپائن، افغانستان کے علاوہ متعدد یورپی ملکوں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ہفتہ کو مسلمانوں نے عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

ہفتہ ہی کو امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس فلپائن، افغانستان کے علاوہ متعدد یورپی ملکوں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

شام کے صدر بشار الاسد کو ایک عرصے کے بعد ہفتہ کو نماز عید کے موقع پر منظر عام پر دیکھا گیا۔

انھوں نے دمشق کی النعمان بن بشر مسجد میں نماز عید ادا کی۔ تین سال سے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران صدر کو بہت کم مواقع پر عوامی سطح پر دیکھا گیا۔

دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ پر جانور قربان کر کے اپنے پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں حج کے لیے آئے ہوئے لاکھوں مسلمانوں نے بھی ہفتہ کو عید منائی اور نماز عید کے بڑے اجتماعات مکہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ میں مسجد نبوی میں ہوئے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے بھی عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اپنے پیغام میں مسلمان غریب، بھوکے، بیمار، مظلوم اور مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کر کے دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرتے ہیں۔

انھوں نے حج کا فریضہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ حج اس بات کی یاد دہانی ہے کہ قبیلے، ذات، نسل اور مذہب سے قطع نظر تمام انسان برابر ہیں۔

دریں اثناء پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں اور بعض قبائلی علاقوں میں بھی عید ہفتہ ہی کو منائی گئی۔ ان علاقوں میں روزے بھی سعودی عرب کے ساتھ رکھے جاتے ہیں اور عید بھی وہاں کی تاریخوں کے حساب سے منائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG