رسائی کے لنکس

عید ملن محفل موسیقی، گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا


نعیم عباس روفی

نعیم عباس روفی

گذشتہ جمعے کی شب، واٹر فورٹ، اسپرنگ فیلڈ ورجنیا میں منعقدہ ایک محفل موسیقی کے دوران گلوکاروں نے ’کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے‘ اور ’لال موری پت رکھیو ۔۔۔۔۔‘ گایا جس پر شریک خواتین و حضرات جھوم اٹھے

اِن دِنوں، پاکستانی گلوکار، نعیم عباس روفی اور سارہ رضا خان امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں متعدد محافل موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

گذشتہ جمعے کی شب، واٹر فورٹ، اسپرنگ فیلڈ ورجنیا میں منعقدہ ایک محفل موسیقی کے دوران گلوکاروں نے ’کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے‘ اور ’لال موری پت رکھیو ۔۔۔۔۔‘ گایا جس پر شریک خواتین و حضرات جھوم اٹھے۔

’کنسرٹ‘ میں پاکستانی امریکی نوجوانوں پر مشتمل مقامی بینڈ، ’جذبات‘ نے بھی ان کا خوب ساتھ نبھایا۔

’عید ملن شو‘ کے نام سے منعقد ہونی والی اس محفل موسیقی کی روح رواں، معروف پاکستانی گلوکارہ، سارا رضا خان تھیں جو نیوجرسی، شکاگو اور ہوسٹن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ورجنیا پہنچیں تھیں۔ انھوں نے ’یہ ادا، یہ ناز یہ انداز آپ کا‘ گا کر خوب رنگ جمایا۔

سخت بارش اور سرد موسم کے باوجود، واٹر فورٹ کا وسیع و عریض ہال رات گئے تک پاکستانی پاپ اور کلاسکی موسیقی کے شائقین کے کھچا کھچ بھرا رہا۔

اس موقعے پر سارا خان نے بتایا کہ اُن کا ایک نیا البم رلیز ہونے والا ہے۔

XS
SM
MD
LG