رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، منگل کو عید ہوگی


سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، منگل کو عید ہوگی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، منگل کو عید ہوگی

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، دوحا اور قطر میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہذا ان ممالک میں منگل 30 اگست کو عیدالفطر ہوگی۔ ادھر امریکا اور کینیڈا میں بھی سعودی عرب کے ساتھ عید منانے والے منگل کو عید منائیں گے۔ چاند نظر آنے کا سب سے پہلے اعلان سعودی عرب میں سرکاری ٹی وی سے کیا گیا جبکہ باقی ممالک میں اس کے بعد اعلان ہوا۔ اس طرح سعودی عرب میں رمضان کے 29 روزے رکھے گئے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی موسمیاتی سوسائٹی نے امکان ظاہر کیا تھا کہ رمضان کا چاند 30 دن کا ہوگا اور عید 31 اگست کو ہوگی۔ سوسائٹی کے چیئرمین ماجد ابو ظہریٰ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس کی عمر صرف 3 سے 6 منٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منگل 30 اگست کو چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 31 اگست بدھ کو عید ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل30 اگست کی شام کراچی میں ہوگا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات ، سپارکو کے ماہرین شریک ہوں گے، تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز پر ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG