رسائی کے لنکس

عید الفطر کے موقع پر اوباما کا مسلمانوں کونیک خواہشات کا پیغام


عید الفطر کے موقع پر اوباما کا مسلمانوں کونیک خواہشات کا پیغام

عید الفطر کے موقع پر اوباما کا مسلمانوں کونیک خواہشات کا پیغام

صدر براک اوباما نےعید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کےمسلمانوں کو نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر اوباما نےمذہبی رواداری کو اجاگرکرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

عیدالفطرکےموقع پرصدربراک اوباما کے پیغام کا مکمل متن:

اب جب کہ رمضان کا مہینہ ختم ہورہاہے، مشیل اور میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر بہترین خواہشات کا پیغام بھیج رہے ہیں۔ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے عیدالفطر روزوں اورعبادات کے مقدس مہینے کے آخر میں آتی ہے۔ یہ ان اقدار پر غور وفکر کرنے کا وقت ہے جو مسلمانوں اور دوسرے عقائد کے پیروکاروں کے مابین مشترک ہیں، یعنی صدقہ، بھائی چارہ، اشتراک اور درمندی۔ اس سال کی عید بھی مذہبی رواداری کی اہمیت پر غور وفکر اور اس مثبت کردار کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو امریکی معاشرے میں مسلمانوں سمیت تمام مسلکوں کی مذہبی کمیونٹیوں نے ادا کیا ہے۔

عید کے موقع پر دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کا دھیان پاکستان کے حالیہ سیلابوں میں تاخت و تاراج ہونے والے لوگوں کی طرف جائے گا۔ سیلابوں کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں ، بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں تمام امریکی پاکستان ریلیف فنڈ www.state.gov میں چندہ دے کر شریک ہوسکتے ہیں۔

امریکی عوام کی طرف سے میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس مبارک دن کے موقع پر تہنیت کا پیغام دیتاہوں۔ عید مبارک۔

XS
SM
MD
LG