رسائی کے لنکس

آئن سٹائن کے مشہور اقوال


عظیم مفکر اور سائنس دان آئن سٹائن کا نظریہ اضافیت میں ایک صدی گذر جانے کے بعد بھی ، جدید ترین آلات اور بڑے پیمانے پر وسائل کی دستابی کے باوجود ، دنیا بھر کے ماہرین معمولی سی ترمیم نہیں کرسکے اور اس کے نظریات کی سچائی آج بھی برقرارہے۔

کچھ عرصہ قبل دنیا کی سب سے بڑی اور مہنگی تجربہ گاہ میں دنیا بھر کے سائنس دانوں کی ایک بڑی ٹیم نے کئی برس کی تحقیق کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے روشنی سے بھی تیز رفتار ذرات دریافت کرلیے ہیں ، جس سے آئن سٹائن کا نظریہ باطل ہوگیا ہے ، مگر چند ہی ہفتوں کے بعد انہیں اپنا دعویٰ یہ کہتےہوئے واپس لینا پڑا کہ ان کے نتائج آلات میں تکینکی خرابی کے باعث درست نہیں تھے ۔

آئن سٹائن نےمختلف مواقعوں پر روزمرہ زندگی کےبارے میں اپنے جن خیالات کااظہار کیا تھا، ان میں سے اکثر باتیں ضرب المشل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس وقت ہم آئن سٹائن کے چند مشہور اقوال آپ کے لیے پیش کررہے ہیں۔

1 جس نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی، اس نے کبھی کچھ نیا بھی نہیں کیا۔

2 ذہین افراد مسائل حل کرتے ہیں اور فطین(بہت ہی زیادہ ذہین) ان سے اپنی جان بچاتے ہیں۔

3 اگر سائنس آپ کی گذراوقات کا ذریعہ نہ ہوتو دنیا میں اس سےحیران کن چیز کوئی اور نہیں ہے۔

4 میرے لیے دنیا کی سب سے مشکل چیز انکم ٹیکس کو سمجھنا ہے۔

5 میرا اس پر کامل یقین ہے کہ خدا کائنات کا نظام چلانے کے لیے پانسہ نہیں پھینکتا۔

6 میں کبھی مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ وہ فوراً ہی آجاتا ہے۔

7 میرے سیکھنے کی راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ میری تعلیم ہے۔

8 صرف دو چیزیں ایسی ہیں جن کی وسعت کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا، ان میں سے پہلی چیز کائنات ہے اور دوسری انسان کی حماقت ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ میں کائنات کے لامحدود ہونے کا دعویٰ یقین کے ساتھ نہیں کرسکتا۔

9 مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ تیسری عالمگیر جنگ کن ہتھیاروں سے لڑی جائے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ انسان چوتھی عالمی جنگ لاٹھیوں اور پتھروں کے ساتھ لڑے گا۔

10 حقیقت محض ایک سراب ہے۔

  • 16x9 Image

    جمیل اختر

    جمیل اختر وائس آف امریکہ سے گزشتہ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ وہ وی او اے اردو ویب پر شائع ہونے والی تحریروں کے مدیر بھی ہیں۔ وہ سائینس، طب، امریکہ میں زندگی کے سماجی اور معاشرتی پہلووں اور عمومی دلچسپی کے موضوعات پر دلچسپ اور عام فہم مضامین تحریر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG