رسائی کے لنکس

دبئی کے بادشاہ کے صاحبزادے شیخ راشد انتقال کر گئے


فائل فوٹو

فائل فوٹو

سرکاری خبر رساں ایجنسی "ڈبلیواے ایم" کے مطابق 33 سالہ شہزادے کی موت پر دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بڑے صاحبزادے شیخ راشد ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

متحدہ عرب امارات سرکاری خبر رساں ایجنسی "ڈبلیو اے ایم" کے مطابق 33 سالہ شہزادے کی موت پر دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ محمد دبئی کے فرمانراوا ہیں ان کے متوفیٰ بیٹے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گھوڑوں کے بہت شوقین تھے۔

شیخ راشد کے بھائی شیخ ہمدان دبئی کے ولی عہد ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے شیخ راشد کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ راشد کو ہفتہ کی شام دبئی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG