رسائی کے لنکس

ملک بھر میں 72188 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے


انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری، پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ کے قیام اور پولنگ عملے سے متعلق فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز و پولنگ بوتھ کے قیام اور پولنگ عملے سے متعلق فہرستوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

ملک بھر میں سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز صوبہ پنجاب اور سب سے کم بلوچستان میں قائم ہوں گے۔ پنجاب میں یہ تعداد 40000 سے زائد اور بلوچستان میں 4000 سے بھی کم ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے۔

یہاں40ہزار8سو 18پولنگ اسٹیشنزاور1 لاکھ 28ہزار 5سو 77پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

گزشتہ انتخابات 2008ء میں یہاں 36 ہزار 5سو 98پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔

پولنگ کے روز پنجاب بھر میں 40,818پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن پر فرائض انجام دیں گے۔

ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریزائیڈنگ افسر تعینات ہو گا، جبکہ 128,580پولنگ افسر الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

سندھ میں 15,586پولنگ اسٹیشنز اور 48,850پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں 12,001 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

بلوچستان میں 3,783 پولنگ اسٹیشنز اور 8,553پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

اس طرح ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 72ہزار1سو 88 بنتی ہے۔
XS
SM
MD
LG