رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکے میں 11 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر دور بھرز کے علاقے میں قائم ایک طعام خانے کے باہر ہوا۔

عراق کے شمال مشرقی حصے میں پیر کو کار بم دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر دور بھرز نامی علاقے میں قائم ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہوا۔

بغداد اور اس کے گرد و نواح میں اتوار کو ہوئے بم دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بغداد پولیس کے مطابق اتوار کو ہوئے دھماکوں کا عمومی نشانہ تجارتی مراکز تھے اور ان کارروائیوں میں 90 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

زیادہ تر دھماکے اُن علاقوں میں ہوئے جہاں شیعہ برادری اکثریت میں ہے۔

اگرچہ ان دھماکوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے شدت پسند سکیورٹی فورسز اور شیعہ آبادی والے علاقوں کو تواتر سے نشانہ بناتے آ رہے ہیں۔

بغداد کے شمال میں قائم کیے گئے سُنیوں کے احتجاجی کیمپ کے خلاف اپریل میں ہوئی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد سے عراق کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG