رسائی کے لنکس

ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز کا پشاور کے لئے پروازیں کھولنے کا اعلان


اس اعلان کے بعد, جمعرات کی صبح ایمریٹس ایئر لائنز کی پہلی پرواز پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی, جبکہ اتحاد ائیرویز کی پروازیں یکم اگست سے پشاور آنا شروع ہوں گی

متحدہ عرب امارات کی دو فضائی کمپنیوں ’ایمریٹس ائیرلایئز‘ اور ’اتحاد ایئرویز‘ نے پشاور کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور ایئرپورٹ کے ٹرمینل منیجر سول ایوی ایشن اتھارٹی سید لطیف الحق نے تصدیق کی ہے کہ اس اعلان کے بعد جمعرات کی صبح ایمریٹس ائیر لائنز کی پہلی پرواز پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جبکہ اتحاد ایئرویز کی پروازیں یکم اگست سے پشاور آنا شروع ہوں گی۔

بحالی کا فیصلہ تحریری طور پر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور کے حکام کو بدھ کی صبح باقاعدہ مطلع کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ کی 24تاریخ کو پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد اتحاد اور امارات دونوں ائیرلائنز نے فلائٹ آپریشن ایک ماہ کے لئے معطل کردیا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مذکورہ ایئرلائنز کے علاوہ گلف ایئر، قطر اور ایئر عربیہ بھی اپنا فلائٹ آپریشن پشاور کے لئے دوبارہ شروع کرچکی ہیں۔ تاہم، سعودی ایئرلائنز اتحاد ایئرویزکی طرح یکم اگست سے ہی اپنی پروزیں بحال کرے گی۔

XS
SM
MD
LG