رسائی کے لنکس

عمران ہاشمی ۔۔ بالی ووڈ کے ’کماوٴ پوت ہیروز‘ میں شامل


عمران ہاشمی نے سن 2003ء میں بالی ووڈ کا رخ کیا ۔ انہیں فلموں میں لانے کا سہرا مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ کو جاتا ہے ۔ بھٹ برادرز نے اپنی آگے پیچھے آنے والی کئی فلموں جیسے ”گینگسٹر“ اور ”مرڈر“ میں عمران کو ہی بطور ہیرو سائن کیا حالانکہ انڈسٹری میں اس وقت بھی ’خان ہیروز‘ اور ان کی کامیاب فلموں کی لائن لگی ہوئی تھی ۔

بھٹ برادرز کی اس ”مستقبل مزاجی “کا براہ راست فائدہ عمران کو ہی ہوا ۔ انہوں نے بھٹ برادرز کی ایکشن اور’ بالغ مصالحہ فلموں‘سے بالی ووڈ میں اپنے لئے جگہ بنانا شروع کردی۔ان فلموں میں عمران نے کبھی ہیرو تو کبھی سائیڈ ہیرو کے طور پر بے باک مناظر پیش کئے اور اس ’فن‘ میں بھی کسی سے داد تو کسی سے تنقید وصول کی۔

اور آج یعنی سال 2012ء میں صورتحال یہ ہے کہ عمران ہاشمی ’نہ صرف’ہاٹ پراپرٹی“ بن چکے ہیں بلکہ اس وقت وہ ٹاپ کلاس فلم میکرز کے ساتھ کام کررہے ہیں مثلاً کرن جوہر، وشال بھردواج۔ ایکتا کپور اور دباکر بینرجی۔

گزشتہ چار برسوں کے دوران ان کی 9 فلمیں ریلیز ہوئیں ۔ان میں سے سات فلمیں ہٹ اور صرف 2فلاپ ہوئیں۔ اس کامیابی کودیکھتے ہوئے آج ہر فلمی پنڈت یہ کہہ رہا ہے کہ عمران ہاشمی فلموں کے لئے سب سے زیادہ کماوٴ پوت ہیروز میں سے ایک ہیں۔ یہاں تک کہ اب خان ہیروز بھی ان کی کامیابی سے کسی حد تک حسد کرنے لگے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے ۔

فلم ”جنت ٹو“ رواں سال کامیاب ہونے والی ان کی سرفہرست فلم ہے جبکہ” مرڈر ٹو“ اور ”دی ڈرٹی پکچر “ نے سال 2011ء میں خوب شہرت اور پیسہ کمایا۔ اس سے قبل” ونس سپون ا ے ٹائم ان ممبئی“ نے بھی کامیاب بزنس کیا تھا۔

عمران ہاشمی کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی سب سے لیٹسٹ فلم ”شنگھائی “ ہے۔ گو کہ ابھی تک اسے اوسط فلم کا درجہ حاصل ہے لیکن ہوسکتا ہے یہ فلم آگے چل کر مزید بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے۔

XS
SM
MD
LG