رسائی کے لنکس

عمران ہاشمی: اب کامیڈی فلم میں


عمران ہاشمی کی نئی فلم ’گھن چکر ‘ مکمل طور پر کامیڈی فلم ہے جس میں وہ اپنی پچھلی فلموں کے برعکس مزاحیہ کردار نبھا رہے ہیں۔۔

بالی وڈ ہیرو عمران ہاشمی جانے جاتے ہیں سسپنس تھرلر فلموں میں کام کرنے اور ان فلموں کی ہیروئنز کے ساتھ بولڈ سینز کے لئے۔ لیکن اس مرتبہ عمران نے ٹھانی کچھ ’الگ‘ کرنے کی اور اپنے پرستاروں کو ورائٹی دینے کے لئے کامیڈی فلم کا انتخاب کیا۔

عمران ہاشمی کی نئی فلم ’گھن چکر ‘ مکمل طور پر کامیڈی فلم ہے جس میں وہ اپنی پچھلی فلموں کے برعکس مزاحیہ کردار بنھا رہے ہیں۔

’مجھے ایسی کامیڈی فلمیں عجیب لگتی ہیں جس میں ایکٹر لوگوں کو ہنسانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوتے ہیں۔ ’گھن چکر‘ میں سچوئشن کے حساب سے کامیڈی کی گئی ہے اور یہی اس فلم کی خاص بات ہے۔‘یہ باتیں عمران ہاشمی نے فلم کی ریپ اپ پارٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔

گھن چکر میں عمران کی ہیروئن ہو ں گی ودیا بالن۔ ڈرٹی پکچرز کے بعد یہ دوسری بار ہوگا جب عمران اور ودیاایک ساتھ نظر آئیں گے۔

حال ہی میں بھارت کے مختلف اخبارات اور جرائد میں ان کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے ۔ جس میں عمران نے فلم کے ڈائریکٹر راج کمار گپتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ” انہوں نے کامیڈی فلم بنا کر غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ کامیڈی راج کمار کا میدان کبھی نہیں رہا۔“

یہی انٹرویو ”ایکسپریس ٹری بیون“ نے بھی شائع کیا ہے ۔ اس انٹرویو میں عمران کا فلم ”گھن چکر“ اور اس کے ڈائریکٹر راج کمار گپتا کے بارے میں مزید کہنا ہے ”راجکمار نے ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلمیں بنائیں مثلاً ’عامر‘ اور ’نو ون کلڈ جیسکا‘ ۔ ان کا کامیڈی فلم بنانا غیر معمولی تجربہ ہے۔” گھن چکر“ عام کامیڈی فلموں سے بالکل مختلف ہے جس کے لئے راج کمار کو سراہنا چاہئے۔“

گھن چکر کی کہانی ہے ایک ماہر تجوری توڑنے والے ’سنجو‘کی جو جرم کی دنیا چھوڑکر شرافت کی زندگی گزارنے کے لئے ساتھیوں کی مدد سے آخری بار لمبا ہاتھ مارتا ہے اور بینک لوٹ لیتا ہے ۔معاملہ ٹھنڈا ہونے تک سنجو کے ساتھی 350ملین کی لوٹی ہوئی رقم سنجو کے پاس رکھوا دیتے ہیں اور جب تین مہینے بعد اپنا حصہ لینے آتے ہیں تو سنجو انہیں پہچاننے سے انکار کردیتا ہے۔۔اس سے آگے کیا ہوا یہ جاننے کے لئے تو آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی جو سینما گھروں کی زینت بنے گی اکیس جون کو۔
XS
SM
MD
LG