رسائی کے لنکس

چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط


چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط
چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط

ملبورن میں اتوار کو شروع ہونے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 157 رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

مہمان ٹیم کے افتتاحی بلے باز الیسٹیر کُک 84 اور کپتان اینڈریو سٹراس 64 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری 59 رنز ہوچکی ہے۔

انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ اُس وقت آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور تیز ہوا چل رہی تھی۔ مہمان ٹیم کے فاسٹ باؤلروں نے ان حالات کا بھرپور انداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کو جم کرکھیلنے نہیں دیا۔

جمی اینڈرسن، ٹرملیٹ اور برسنن نے بالترتیب چار،چار اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے مائیکل کلارک نے سب سے زیاد ہ 20 رنز سکور کیے۔

XS
SM
MD
LG