رسائی کے لنکس

دوسرا ون ڈے: بھارت نے انگلینڈ کو ہرادیا


بھارت کی 127 رنز سے کامیابی کے بعد پانچ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی۔

بھارتی شہر کوچی کے 'نہرو کرکٹ سٹیڈیم' میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو 127 رنز سے شکست دیدی ہے۔

منگل کو ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹیگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے نمایاں بلے بازوں میں راوندرہ 61 اور سریش رائنا 55 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے۔


انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن اور جیڈ ڈرن بیچ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ کرس واکس اور جمیز ٹریڈ ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواباً انگلش ٹیم نے 286 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو وہ کھیل کے آغاز سے ہی دبائو میں رہی اور 36 اوورز میں صرف 158 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئ۔

انگلینڈ کی جانب سے صرف کیون پٹرسن 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے راوندرا اشون اور بھونیشور کمار نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ روندرا جدیجا نے 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔


آل راونڈ کارکردگی پر جدیجا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت نے 127 رنز سے کامیابی کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

راجکوٹ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں انگلینڈ نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔


سیریز کا تیسرا میچ ہفتہ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG