رسائی کے لنکس

ٹی 20، انگلینڈ نے سری لنکا کو 6 وکٹس سے ہرا دیا


سری لنکا کی جانب سے انگلینڈ کو ایک سو نوے رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چار بال پہلے ہی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جیت میں اوپننگ بیٹسمین ہیلز کی سنچری نے سب سے اہم کردار اداکیا۔

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا ایک اہم میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا گیا۔ دنیائے کرکٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم انگلینڈ نے 6 وکٹس سے یہ میچ جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے 190رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چار بال پہلے ہی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جیت میں اوپننگ بیٹسمین ہیلز کی سنچری نے سب سے اہم کردار اداکیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسرے اوپنر کھلاڑی ایم جے لمب سے قسمت نے یاوری نہیں کی ۔ وہ ابھی صرف پانچ ہی گیندوں کا سامنا کرسکے تھے کہ انہیں کلاسکیرا نے بولڈ کردیا۔ ان کی جگہ ایم ایم علی نے سنبھالی لیکن وہ اتنی بھی گیندیں نہ کھیل سکے جتنی ان کے پیشرو نے کھیلی تھی۔ وہ پہلی ہی گیند پر کیچ کرلئے گئے۔

مارگن زیادہ رنز بنانیوالے دوسرے کھلاڑی رہے انہوں نے 73رنز بنائے جبکہ بٹلر نے صرف دو رن بنائے۔ ہیلز جو اوپننگ کے لئے آئے تھے انہوں نے اپنے ملک کو فتح دلانے میں 116رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بوپارہ آخر تک آوٴٹ نہیں ہوئے انہوں نے 11رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے چھ بالرز نے قسمت آزمائی کی لیکن ان میں سب بھاری پلہ کلاسکیرا کا رہا۔ چاروں وکٹس انہی کی محنت کا ثمر ثابت ہوئے۔

سری لنکا 189 رنز پر آوٴٹ ہوا
کھیل کے آغاز پر جمعرات کو انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور اب تک ٹاس جیتنے والی تقریباً تمام ٹیموں کی طرح اس نے بھی اپنے لئے پہلے فیلڈنگ منتخب کی لہٰذا سر ی لنکا کو بیٹنگ کے لئے میدان میں اترنا پڑا۔ ٹی ایم دلشان اور پریرا کی جوڑی نے اوپننگ کرتے ہوئے بالترتیب 55اور 3رنز بنائے۔


ون ڈاوٴن پلیئرکے طور پر جے وردھنے نے سب زیادہ 89رنز بنائے ۔ اس اسکور میں ان کے شاندار گیارہ چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے تاہم آج سنگاکارا بالکل بھی نہیں چل سکے اور بغیر رنز بنائے کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

پریرا آخر تک آوٴٹ نہیں ہوئے انہوں نے 23رنز بنائے جبکہ میتھیو بھی گیارہ رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سری لنکا کے اسکور میں 8رنز اضافی یعنی ایکسٹرا بنے۔ اس طرح سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں تقریباً پونے دس رنز کے رن ریٹ سے چار وکٹس کے نقصان پر 189رنز بنائے ۔

سری لنکا کے چار کھلاڑیوں میں سے 2 کو انگلش بالرز کرس جورڈن اور 2 کو ڈربن بیچ نے اپنا شکار بنایا۔

انگلینڈکے ٹیم ممبرز
(1)یلیکس ہیلز، (2)مائیکل لمب،(3)معین علی،(4) ایون مارگن، (5)جو ز بٹلر، (6)روی بوپارہ، (7)ٹم بریسنن،(8) کرس جورڈن،(9) اسٹارٹ براڈ، (10)جیمس ٹریڈویل، (11)ڈربن بیچ ۔

سری لنکاکے ٹیم ممبرز
(1)تلکا رتنے دلشان،(2) کسل پریرا، (3)مہیلا جے وردھنے،(4) کمار سنگاکارا، (5)ڈینش چندی مل،(6) انجیلو میتھیو، ت(7)ھسارا پریرا،(8) نوان کلاسکیرا، (9)سچترا سینانیک، (10)لیستھ ملنگا،(11) اجنتھا مینڈس ۔

ٹیموں کی کارکردگی
آج کے میچ سے پہلے ہونے والے دونوں ٹیموں کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو واضح ہوتا ہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ دونوں ہی ٹورنامنٹ کی اہم ٹیمیں ہیں جو باقی ٹیموں کے لئے آگے چل کر بھاری پڑسکتی ہیں۔ انگلینڈ ٹورنامنٹ کا سابق چیمپئن ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے اسے بارش کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت نیوزی لینڈ سے مات کھانا پڑی تھی۔

ادھر سری لنکا بھی کارکردگی کے حوالے سے کچھ کم نہیں ۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے دو مقابلے اپنے نام کرچکا ہے ۔ وہ نیدر لینڈ کو بھی ہراچکا ہے۔ اس کی بیٹنگ لائن بھی پوری طرح فورم میں ہے اور آج کا میچ اسکور اس کا واضح ثبوت ہے۔۔۔لیکن چونکہ کرکٹ کا کھیل چانس پر بہت زیادہ انحصار رکرتا ہے لہذا فائنل اور سیمی فائنل تک کی دوڑ کون سی ٹیم جیتے گی ، یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔
XS
SM
MD
LG