رسائی کے لنکس

معذرت یا قانونی کارروائی، انگلینڈ کا اعجاز بٹ کو انتباہ


معذرت یا قانونی کارروائی، انگلینڈ کا اعجاز بٹ کو انتباہ
معذرت یا قانونی کارروائی، انگلینڈ کا اعجاز بٹ کو انتباہ

انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انگلش کھلاڑیوں پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر ”مکمل اور صاف گوئی سے معذرت“ کریں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے پی سی بی کے سربراہ کو لکھے گئے ایک خط میں متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنے بیان پر معافی نا مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ”مسٹر بٹ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر ایک اطمینان بخش جواب موصول نہیں ہوا تو مزید نوٹس کے بغیر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔“

اعجاز بٹ نے گذشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ سٹے بازوں کے حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ بعض انگلش کھلاڑیوں نے بھاری رقوم وصول کرکے یہ میچ جان بوجھ کر ہارا۔ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے ان الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا گیا تھا جب ایک برطانوی اخبار نے اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ سے متعلق سوالات اٹھائے تھے اور اس تناظر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات بھی شروع کر دیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG