رسائی کے لنکس

پہلے ون ڈے میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست


فائل
فائل

بھارت کی ٹیم 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بناسکی۔

انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کو 9 رنز سے ہرا دیا ہے۔

جمعے کو راجکوٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ایان بیل ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز اسکور کیے۔ کپتان الیسٹر کک نے 75 رنز بنائے۔

جواباً بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بناسکی۔

بھارت کی جانب یووراج سنگھ نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جب کہ گوتم گمبھیر نے 52 اور سریش رائنا نے 50 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ٹریڈ ویل نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔جیڈ ڈرن بیچ اور ٹم بریسنن نے بھی دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آج کا میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔سیریز کا اگلا میچ منگل کو کوچی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG