رسائی کے لنکس

انگلش فور آل: امریکی حکومت کا ایک نیا تعلیمی پروگرام


فائل
فائل

بیان کے مطابق، انگریزی کو عام کرنے کے اس تدریسی پروگرام پر حکومتِ امریکہ سالانہ 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں افراد استفادہ کرسکیں گے

دنیا بھر میں 'امریکی انگلش' کو عام کرنے کے لیے، امریکی محکمہ خارجہ اور 'پیس کور' ایک نیا پروگرام شرورع کرنے والے ہیں، جس منصوبے کا نام 'انگلش فور آل' ہے۔

اِس بات کا اعلان محکمہ خارجہ کے ترجمان کی دفتر سے بدھ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، انگریزی کو عام کرنے کے اس تدریسی پروگرام پر حکومتِ امریکہ سالانہ 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں افراد استفادہ کرسکیں گے۔

'انگلش فور آل' منصوبے کے تحت، محکمہ خارجہ اور پیس کور نے مشترکہ کاوش کے ذریعے انگریزی کو عام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے، انگلش فور آل کی ویب سائٹ بیرونی سامعین و ناظرین کو سہل، دلچسپ اور موئثر تعلیم فراہم کرے گی؛ جب کہ ایسے امریکی بیرون ملک تعینات کیے جائیں گے جو اپنے ملک کی خدمت بجا لانے کی لگن سے سرشار ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انگریزی زبان کے تدریسی پروگرام میں محکمہ خارجہ کا فل برائٹ کا انگریزی پڑھانے کا پروگرام، انگلش لینگوئیج اسپیشل پروگرام اور انگریزی زبان کا فیلوشپ پروگرام شامل ہوگا۔ ساتھ ہی، پیس کور کے رضاکار اور پیس کور کے ریسپونس والنٹیئر پروگرام کا بھی اجرا کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ انگلش فور آل موجودہ امریکی انتظامیہ کا عالمی سطح کا ایک فخریہ پروگرام ہوگا۔

XS
SM
MD
LG