رسائی کے لنکس

عامر خان کی ’تلاش‘ بازی لے گئی، تین دن میں50کروڑ کا بزنس

  • کراچی

عامر خان کی فلم تلاش

عامر خان کی فلم تلاش

عامر خان کے ساتھی فنکارخاص کر ’خان ہیروز‘ اکثر اپنی فلم کی ریلیز کے لئے عید، دیوالی اور کرسمس کا انتظار کرتے ہیں تاکہ چھٹیوں کے سبب باکس آفس پرخوب بھیڑ اکھٹا کی جاسکے۔ لیکن، عامر خان نے ایک عام سے جمعہ کو فلم ریلیز کرکے اس تھیوری کو غلط ثابت کردیا ہے

مسٹر پرفیکٹ، عامر خان کی نئی فلم ’تلاش‘ نے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں دھوم مچا دی ہے۔ صرف تین دنوں میں 49کروڑ روپے کا بزنس کرکے فلم نے باکس آفس کو سر پر اٹھالیا ہے۔ فلم 30نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

عامر خان کے ساتھی فنکارخاص کر ’خان ہیروز‘ اکثر اپنی فلم کی ریلیز کے لئے عید، دیوالی اور کرسمس کا انتظار کرتے ہیں، تاکہ چھٹیوں کے سبب باکس آفس پرخوب بھیڑ اکھٹا کی جاسکے۔ لیکن، عامر خان نے ایک عام سے جمعہ کو فلم ریلیز کرکے اس تھیوری کو غلط ثابت کردیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’گلیم شیم‘ کے مطابق ’تلاش ‘ نے پہلے دن کمائے ساڑھے چودہ کروڑ روپے ، دوسرے دن 16کروڑ 37لاکھ اور تیسرے دن کمائے اٹھارہ کروڑایک لاکھ روپے۔ اس طرح تینوں دن کا مجموعی بزنس بنتا ہے 48کروڑ 99لاکھ روپے۔

فلم ’تلاش‘ کے سیٹیلائٹ حقوق 40کروڑ روپے میں فروخت ہوئے تھے۔ فلم کی نمایاں کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ شامل ہیں کرینہ کپور اور رانی مکھرجی جبکہ ڈائریکٹر ہیں ریما کاگتی ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG