رسائی کے لنکس

نیا اورہنستا مسکراتا ڈرامہ سیریل ' اماں جی کی گلی' شروع


نیا اورہنستا مسکراتا ڈرامہ سیریل ' اماں جی کی گلی' شروع
نیا اورہنستا مسکراتا ڈرامہ سیریل ' اماں جی کی گلی' شروع

بھارت کے مزاحیہ ٹی وی پروگراموں میں ’سب ٹی وی‘سب سے آگے ہے۔ ہلکی پھلکی کامیڈی سیریلز اس چینلزکا خاصا ہیں۔ اسی ’ سب ٹی وی ‘سے ہر پیر سے جمعہ کی رات ایک نیا سیریل شروع ہوا ہے جس کا نام ہے ’ اماں جی کی گلی‘ یہ نیا شو پوری فیملی کی تفریح فراہم کرتا ہے۔
امرتسر کی گلیوں میں شوٹ کیا گیا ہے یہ سیریل ایک گنجان علاقے کی گنجان گلی کے گرد گھومتا ہے ۔ کہانی کے تمام کرداروں کو آپس میں جوڑنے کا کام انجام دے رہی ہیں 'اماں جی'!!یعنی فریدہ جلال۔اسی سیریل سے ایک طویل عرصے کے بعد ٹی وی آرٹسٹ رخشندہ خان کی بھی واپسی ہورہی ہے۔
'اماں جی'گلی کی سب سے پرانی رہائشی ہیں ۔ایک مرض برسوں سے انہیں گھیرے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود گلی میں رہنے والا ہرشخص ان سے ہمدردی رکھتا ہے۔ ’اماں جی‘ بے لوث محبت و خلوص لٹانے والے کردار کے ساتھ گلی میں رہنے والے ہر فرد کے لئے دعائیں کرتی رہتی ہیں۔ گلی والوں سے ان کا کوئی خونی یا دور پرے کا بھی رشتہ نہیں لیکن وہ سب کے دکھ درد میں ایسے شریک ہیں کہ انہیں کوئی غیر ماننے کو ہی تیار نہیں۔
اماں جی کے دل کو ٹٹولئے تو بہت سا درد ملا ہے زندگی سے انہیں ۔ ان کے ساتھ کیا ہوا، کیسے ہوا یہ دیکھنے والوں کو بہت بعد میں پتہ چلتا ہے لیکن اس کے بعد دیکھنے والوں کو بھی اماں جی سے ہمدردی ہوجائے گی ، یہ سیریل تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے۔
سیریل کے بارے میں فریدہ جلال کہتی ہیں کہ میں ٹی وی پر پھر سے کام کرنے کے بارے میں سوچ ہی رہی تھی کہ سیریل کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے مجھے اس رول کی آفر کردی۔میں نے رول پڑھا اور فوراً ہی ہاں کردی۔ مجھے اپنا رول پسند آیا تھا۔ اب مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔
سیریل کے بارے میں رخشندہ خان کا کہنا ہے کہ پرمیندر کے رول کو لیکر میں جذباتی ہوں ۔ میرے لئے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس سیریل میں، میں فریدہ جی کے ساتھ کام کررہی ہوں۔
’اماں جی کی گلی میں‘متوسط طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔ ان کی ایمانداری، ان کا انوکھے انداز کارہن سہن ،ان کی سادگی اور ہنسی مذاق کی عادت دیکھنے والے کے چہرے پر مسکان لے آتی ہے اور وہ ساری تھکن بھول کر’ اماں جی کی گلی میں‘ گم ہوجاتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG