رسائی کے لنکس

اسٹار پلس سیریلز میں ماں کا کردار ادا کرنے والی اپرا مہتہ


اسٹار پلس سیریلز میں ماں کا کردار ادا کرنے والی اپرا مہتہ
اسٹار پلس سیریلز میں ماں کا کردار ادا کرنے والی اپرا مہتہ

بھارتی ٹی وی چینل اسٹار پلس سے پیش کئے جانے والے ڈرامہ سیریل ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں ماں کا کریکٹر رول اداکرنے والی اداکارہ اپرا مہتہ ان دنوں ’سجن رے جھوٹ مت بولو‘ میں بھی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔ بظاہر یہ دونوں رول ماں کے ہی ہیں مگر ایک کردار نہایت سنجیدہ تھا جبکہ دوسرا مزاحیہ کردار ہے۔ یہی اپرا مہتہ سونی انٹرٹیمنٹ ٹی وی کے رئیلٹی شو ’ماں ایکسچینج‘ میں بھی ماں کا ہی کردار ادا کررہی ہیں۔ انڈسٹری والے انہیں ’ٹی وی سیریلز کی ماں‘ کے لقب سے پکارنے لگے ہیں۔

ان کرداروں کے حوالے سے خود اپرا مہتہ کا کہنا ہےکہ 'کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی' میں مجھے نہایت سنجیدہ رول دیا گیا تھا اور میں سمجھتی تھی کہ اب مجھ پرسنجیدہ ماں کی چھاپ لگ گئی ہے لیکن مجھے اتنا پتہ تھا کہ اگر مجھے کومک (مزاحیہ رول) دیا گیا تو میں اسے اچھی طرح نبھالوں گی۔ میں اپنے بارے میں یہ رائے رکھتی تھی کہ مجھے مزاحیہ رولز ہی ملیں چاہیئں مگر کیوں کہ 'ساس بھی کبھی بہو تھی' میں، میں سویتا کا رول کررہی تھی اور اگر اس کے ساتھ ساتھ مزاحیہ رول قبول کرلیتی تو وہ کردار پھیکا پڑجاتا لہذا میں نے اس ڈرامے کے ختم ہونے کے بعد ہی 'سجن رے جھوٹ مت بولو' کا رول سائن کیا۔

اپرا کا یہ بھی کہنا ہےکہ میں جیسی 'سجن رے جھوٹ مت بولو' میں نظر آتی ہوں، اصل لائف میں بھی ویسی ہی ہوں۔ اس سیریل میں مجھے وہ سب کرنے کا موقع مل رہا ہے جو میں کرنا چاہتی تھی۔ مجھے دوسروں کو ہنسانا بہت اچھا لگتا ہے۔

رئیلٹی شو ’ماں ایکسچینج ‘ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’رئیلٹی شو بہت مشکل ہوتے ہیں۔ میں نے اس پروگرام کے امریکن ورژنز دیکھے ہیں۔ مجھے اپنا رول اچھا لگا۔ پھر اس پروگرام کے لئے مجھے صرف آٹھ دن کام کرنا تھا اس لئے یہ تجربہ بہت اچھا لگا۔ اس پروگرام کو کرنے کے بعد میں اپنے گھروالوں پر مزید توجہ دینے لگی ہوں۔

XS
SM
MD
LG