رسائی کے لنکس

جون کا پورامہینہ ہنستے رہیے، تین مزاحیہ فلمیں میدان میں


جون کا پورامہینہ ہنستے رہیے، تین مزاحیہ فلمیں میدان میں
جون کا پورامہینہ ہنستے رہیے، تین مزاحیہ فلمیں میدان میں

جون کے رواں مہینے میں تین بالی ووڈ مزاحیہ فلمیں ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے لئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے جون سال کا سب سے زیادہ ہنسنے ہنسانے والا مہینہ ثابت ہوگا۔ 3 جون کو سلمان خان کی نئی فلم 'ریڈی' ریلیز ہوچکی ہے جبکہ باقی دونوں مزاحیہ فلمیں 'بھیجا فرائی ٹو' اور 'ڈبل دھمال'بھی ریلیز کے لئے تیار ہیں۔

سلمان خان اور آسین جیسے سپراسٹارز سے سجی فلم 'ریڈی' کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ 'دبنگ' کی طرح ہی کروڑوں کا بزنس کرے گی لیکن فلم کی ریلیز کے دوسرے دن ہی اس پر پابندی کا نوٹس جاری کردیا گیا جو فلم کے لئے دھچکا ہے۔ اس فلم کے گانے "کیریکٹر ڈھیلا" کو ہندو مت کے ایک فرقے 'سنتانہ دھرم' نے اپنے عقیدے کے خلاف بتاتے ہوئے مذکورہ محکمے سے رجوع کیا اور فلم کی پابندی کے خلاف نوٹس جاری کرادیا ۔

اس پابندی کے بعد حالات کیا رخ اختیار کریں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتاسکتا ہے تاہم اس دوران 17 جون کو ایک اور مزاحیہ فلم 'بھیجافرائی ٹو' ریلیز ہونے جارہی ہے جو اسی نام سے بننے والی فلم کا پارٹ ٹو ہے یعنی سیکول۔ یوں بھی ان دنوں بالی وڈ میں نئے موضوعات کی کمی کے باعث سیکول بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ کوئی ایک فلم یا ایک موضوع ہٹ ہوا نہیں کہ پروڈیوسر اسی کا سیکول بنانے کا اعلان کردیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں برس بالی وڈ میں 27 فلموں کے سیکول بنائے جا رہے ہیں جس میں "ڈان ٹو"، عامر خان اور ابھیشک کی "دھوم تھری"، سلمان خان کی "وانٹڈ" اور " دبنگ ٹو" اور سیف علی خان کی "ریس ٹو" شامل ہیں۔

"بھیجا فرائی ٹو" بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس سیکوئل کی پہلی فلم نے لوگوں کوہنسا ہنساکر پیٹ پکڑنے پر مجبور کردیا تھا۔ اب دیکھیں پارٹ ٹو کیا گل کھلاتی ہے۔

جون کے آخری ہفتے میں فلم 'ڈبل دھمال' ریلیز ہوگی جس کی ہیرو سنجے دت ہیں۔ "ریڈی" اور"ڈبل ڈھمال" میں بڑے فنکاروں کی بھر مار ہے جبکہ "بھیجا فرائی ٹو" میں اگرچہ بہت بڑے اور نامی گرامی فنکار نہیں لیکن اس کی تشہیری مہم نے لوگوں کی بیتابی بڑھا دی ہے۔ 'بھیجا فرائی ٹو' کے ڈائریکٹر ساگر بیلاری اور پروڈیوسر مکل ڈیورا ہیں۔

فلم کی اسکرپٹ عام ڈگر سے ہٹ کر ہے ۔ دوسرا پارٹ چار سال کی طویل مدت کے بعد ریلیز ہورہا ہے اس لئے فلم کے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

XS
SM
MD
LG