رسائی کے لنکس

'کائٹس' و 'گزارش' کی ناکامی کے بعد رہتک روشن ٹی وی پر کام کریں گے


'کائٹس' و 'گزارش' کی ناکامی کے بعد رہتک روشن ٹی وی پر کام کریں گے

'کائٹس' و 'گزارش' کی ناکامی کے بعد رہتک روشن ٹی وی پر کام کریں گے

رہتک روشن کی دو فلمیں حال ہی میں بری طرح فلاپ ہوئیں۔ ایک تھی 'کائٹس' اور دوسری ہے 'گزارش'۔ ان دونوں کی ناکامی کے بعد رہتک نے بڑی اسکرین پرآنے کے بعد اب کچھ وقت کے لئے ٹی وی کی چھوٹی اسکرین پر آنے کافیصلہ کیا ہے۔ وہ جلد ایک ٹی وی ڈانس رئیلٹی شو میں نظر آنے والے ہیں۔

اپنی اس ناکامی پر رہتک کا کہنا ہے: "میں مایوس نہیں ہوں، دراصل ایک بڑی ناکامی کے بعد ہی سب سے بڑی کامیابی ہاتھ لگتی ہے"۔ سال دوہزار میں فلم 'کہو نا پیار ہے' سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے رہتک مزید کہتے ہیں کہ وہ فلمی دنیا کو اپنی زندگی کے دس سال دے چکے ہیں مگر آج بھی خود کو ابھرتے ہوئے فنکار سمجھتے ہیں جسے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

رہتک روشن کا ڈانس رئیلٹی شو بہت جلد بھارتی ٹی وی چینل اسٹار پلس سے شروع ہونے والا ہے۔ اس شو میں انہوں نے جج کے فرائض انجام دیئے ہیں جبکہ فرح خان اور وبھوی مرچنٹ بھی ان کے ساتھی جج بنے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG