رسائی کے لنکس

بالی ووڈ میں کام بند، بدھ کو تمام فنکار میچ دیکھیں گے


بالی ووڈ میں کام بند، بدھ کو تمام فنکار میچ دیکھیں گے

بالی ووڈ میں کام بند، بدھ کو تمام فنکار میچ دیکھیں گے

بالی ووڈ فنکاروں اور انڈسٹری کے تمام لوگوں نے بدھ کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لئے چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زیادہ تر فنکاروں نے بدھ کوکام نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اپنا بیشتر کام منگل کو ہی نمٹا دیا جبکہ بدھ کو گھروں پر رہ کر میچ دیکھنے کے لئے اہتمام شروع ہوگیا ہے۔ کچھ نے شوٹنگ شیڈول میں ردو بدل کیا ہے تو کچھ بیرون ملک سے بھارت لوٹ آئے ہیں۔آئیے ذرا تفصیل سے نظر ڈالیں کون سا فنکار کس طرح اس میچ کا مزا اٹھائے گا۔

عامر خان اور کرن راؤ

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے بدھ کو گھر پر رہ کر میچ دیکھنے اور گرما گرم پاپ کارن کھانے کا پروگرام ترتیب دیا تھا تاہم کچھ گھنٹوں بعد اس میں تبدیلی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو گھر آنے کی دعوت دے دی ہے۔ لہذا بدھ کو عامر فیملی اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھے گی اور ایک دن کے لئے کام سے دور رہے گی ۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے بدھ کا میچ دیکھنے کے لئے اپنے بنگلے "منت" پر خاص اہتمام کرتے ہوئے اپنے گہرے دوستوں رہتک روشن، کرن جوہر، ارجن رام پال وغیرہ کو بلا بھیجا ہے۔ سلمان خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اگرچہ آخری وقت تک انہوں نے اس طرح کا کوئی اہتمام نہیں کیا تھا تاہم وہ بھی کل چھٹی پر ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے وہ عامر خان کے ساتھ مل کر کل کا میچ دیکھیں۔

آسین

فلم "گجنی"سے شہرت حاصل کرنے والی فنکارہ آسین اپنی آنے والی فلم "ریڈی" کی شوٹنگ کے لئے بنکاک میں مقیم تھیں مگر وہ اپنے شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے کل کا میچ دیکھنے اچانک ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ وہ بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بدھ کا میچ گھر پر ہی دیکھیں گی۔

کرینہ کپور

کرینہ کپور ان دنوں عامر خان کے ساتھ ریما کگتی کی فلم میں کام کررہی ہیں مگر بدھ کو انہوں نے صرف دو بجے تک کا ہی شوٹنگ شیڈول رکھا ہے جبکہ دو بجے کے بعد وہ بھی میچ سے لطف اندوزہوں گی۔ ۔۔ وہ بھی عامر کے گھر پر ۔

اکشے کمار

اکشے کمار کرکٹ کے دیوانے اپنے بیٹے آریان کے ساتھ موہالی کے گراوٴنڈ میں میچ دیکھیں گے جبکہ ان کے گھر پر ساجد خان اور ساجد نڈیاڈوالا اپنی اپنی فیملی کے ساتھ میچ کا مزا اٹھائیں گے ۔

آفتاب شیودسانی

آفتاب ان دنوں رات گئے تک کام کرتے ہیں اور ان کی آنے والی فلم 'بن بلائے براتی' آخری مراحل میں ہے۔ تاہم انہوں نے کسی نہ کسی طرح اپنے پروڈیوسر کو بدھ کی چھٹی پر رضامند کرلیا ہے۔

عائشہ تاکیہ

عائشہ تاکیہ گزشتہ دو ماہ سے ناگیش کوکونور کی فلم کی شوٹنگ کے لئے اوٹی میں تھیں تاہم وہ آج ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ ان دو ماہ کے دوران ان کی شادی کی سالگرہ بھی آئی اور ان کے شوہر فرحان اعظمی نے انہیں ممبئی بلایا بھی مگر وہ نہیں آئیں۔ تاہم اب میچ کی کشش انہیں ممبئی کھینچ لائی ہے۔

اجے دیوگن

اجے دیوگن گوا میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہیں چھٹی نہیں مل سکی مگر انہوں نے پروڈیوسر سے بدھ کے روز کام جلدی ختم کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ وہ اور فلم کا دیگر عملہ میچ دیکھ سکے۔

XS
SM
MD
LG