رسائی کے لنکس

رہتک روشن کا نیا رئیلٹی شو 'جسٹ ڈانس'شہرت کی بلندیوں پر


رہتک روشن کا نیا رئیلٹی شو 'جسٹ ڈانس'شہرت کی بلندیوں پر
رہتک روشن کا نیا رئیلٹی شو 'جسٹ ڈانس'شہرت کی بلندیوں پر

بالی ووڈ فلمی ستاروں کا فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر کام کرنا بھی اب کوئی نیا نہیں رہا بلکہ یوں کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا کہ اب تقریباً ہر فنکار ہی ٹی وی پر نظر آنا چاہتا ہے۔ان دنوں شاہ رخ "زور کا جھٹکا"، امیتابھ بچن "بگ باس" اور سنیل سیٹھی و دشال کپور " کامیڈی سرکس" میں نظر آرہے ہیں۔ اسی روش پر رہتک روشن بھی چل پڑے ہیں۔ ان کا نیا رئیلٹی ڈانس شو"جسٹ ڈانس" اسٹار پلس کی زنیت بننے والا ہے۔

"جسٹ ڈانس "کے لئے کولکتہ میں آڈیشنز ہوچکے ہیں ۔ اس میں 2000 شرکا نے آڈیشن دیا جبکہ ممبئی میں آج آڈیشن کا آج دوسرا دن تھا ۔ ممبئی سے بھی ہزاروں لوگوں نے آڈیشن کے لئے دور دراز سے سفر کیا ۔ جب وہ ہزاروں افراد اس کے علاوہ ہیں جنہوں نے ویب سائٹ کے ذریعے خود کو آڈیشن کے لئے پیش کیاتھا۔

"جسٹ ڈانس "میں رہتک روشن ، ویبھوی مرچنٹ اور فرح خان جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ رہتک کا یہ پہلا رئیلٹی شو ہے البتہ باقی دونوں ججز اس حوالے سے خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔

"جسٹ ڈانس" آن ائیر جانے سے پہلے ہی ناصرف بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہے بلکہ برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک میں بھی " جسٹ ڈانس" خوب شہرت حاصل کررہا ہے جس کا اندازہ امریکا اور یورپ سے آڈیشن کے لئے آنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG