رسائی کے لنکس

دپیکا، کرینہ، پریانکا اور سوناکشی کی آنے والی فلمیں


دیپکا 2013ء میں تین ہندی فلموں ’ریس ٹو‘، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘اور ’چنائی ایکسپریس‘ میں نظر آئیں گی

سنہ 2012 کی شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ ہیروئنز مثلاً دپیکا پڈکون ، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا آنے والے نئے سال میں بھی آپ کو کئی شاندار فلموں میں نظر آئیں گی ۔

دپیکا پڈکون 2012ء میں ”کاک ٹیل“ لے کر سلور اسکرین پرآئیں تھیں، جبکہ سال 2013ء میں یہ تین ہندی فلموں ”ریس ٹو“، ”یہ جوانی ہے دیوانی “اور ”چنائی ایکسپریس“ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ اگلے سال ان کی ایک تامل زبان میں بننے والی فلم بھی قابل ذکر ہوگی۔

پریانکا چوپڑا جن کی فلموں ”اگنی پتھ“، ” ان مائی سٹی“ اور ”برفی “ نے دوہزار بارہ میں خوب نام کمایا ، وہ آنے والے سال میں فلم ”کرش ٹو“ اور ”غنڈے “ میں نظر آئیں گی۔

کرینہ کپور نے فلم ”دبنگ ٹو“ کے آئٹم سانگ ”فیوی کول“ اور ”تلاش “ جیسی فلمیں کرکے اپنے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا تو دوسری جانب ”ہیروئن “ بھی اسی سال ریلیز ہوئی لیکن اتفاق سے اسے وہ کامیابی نہیں ملی جو پہلی دو فلموں کا نصیب بنی۔ البتہ ان کی اسی سال ریلیزہونے والی چوتھی فلم ” ایک میں اور ایک تو“ نے اوسط بزنس کیا۔ آنے والے سال میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی صرف ایک فلم ” ستیہ گرے“ریلیز ہوگی۔

کرینہ کے مقابلے میں سونم کپور 2013ء میں ”بھاگ ملکھا بھاگ“، رانجھا“ اور” خوبصورت “میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ کترینہ کیف بھی نئے سال میں صرف ایک پروجیکٹ ” دھوم تھری“ کے ساتھ پردہ سیمیں پر نظرآئیں گی ۔

سوناکشی سنہا سال 2012ء میں ”راوٴڈی راٹھور “،”سن آف سردار “ اور”دبنگ ٹو“ میں دکھائی دیں اور قسمت سے یہ تینوں ہی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں ۔ اگلے سال آپ انہیں دو فلموں میں دیکھ سکیں گے جن کے نام ”ونس سپون اے ٹائم ان ممبئی ٹو“ اور ”لٹیرے“ ہیں۔
XS
SM
MD
LG