رسائی کے لنکس

فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ۔۔۔ندیم


فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ۔۔۔ندیم
فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ۔۔۔ندیم

ندیم پاکستان کے ان فلمی ستاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی شہرت کو چھولیا۔ گواس بات کو اب نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکاہے لیکن فن کی دنیا میں وہ اب بھی سرگرم ہیں اور ان کو اب بھی قابل احترام خیال کیا جاتا ہے۔ اب بھی پاکستان کی فلمی دنیا میں ان کے نام کا سکہ چلتا ہے اور آج بھی وہ فن کے افق پر ایک ستارے کی طرح جگمگارہے ہیں۔

غیر منقسم برصغیر کی ریاست آندھرا پردیش میں 19 جولائی کو ایک بچے نے جنم لیا جس کا نام نذیر بیگ مغل رکھا گیا جسے آج دنیا ندیم بیگ کے نام سے جانتی ہے۔

نذیر بیگ مغل جب ایک کلچرل ٹرپ پر ڈھاکہ گئے تو وہاں سے واپسی پر وہ ندیم بیگ کے نام سے شہرت حاصل کرچکے تھے۔ وہاں انہوں نے کیپٹن احتشام کی فلم چکوری میں بطور ہیرو کام کیا اور پھران پر کامیابیوں کے دروازے کھلتے چلے گئے۔

ندیم بنیادی طورپر گلوکار تھے لیکن ان کی اداکاری نے انہیں شہرت عطا کی اور اب بھی وہ ٹیلی ویژن سکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر تیارکردہ خصوصی آڈیو رپورٹ۔

XS
SM
MD
LG