رسائی کے لنکس

فلم ”گجنی “کی ہیروئن آسین بالی ووڈ کی ایسی لڑکیوں میں شمار کی جارہی ہیں جن کی رفتار بہت سست ہے۔انہیں بالی ووڈ میں قدم رکھے چار سال ہوگئے لیکن اس دوران ان کی دو تین ہی فلمیں ریلیزہوسکیں ۔ ان میں ”گجنی “ اور ”ریڈی“ سپرہٹ ثابت ہوئیں جبکہ ”لندن ڈریمز“ کوئی خاص تاثر بنانے میں ناکام رہی۔

اس سست روی کے بارے میں آسین کا کہنا ہے ”فلم ”گجنی “کے بعد میرے پاس کئی فلموں کی آفرز آئیں تھیں لیکن مجھے ان میں کوئی خاص دم خم نظر نہیں آیا ۔اس دوران ایک فلم ”لندن ڈریمز“ کی لیکن اسے بننے میں بہت زیادہ وقت لگ گیا ۔

اصل میں، میں صرف منتخب فلمیں ہی کرنا چاہتی تھی۔ اس لئے سوچ سوچ کر فلمیں سائن کرتی ہوں۔ “ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں آسین کا کہنا ہے کہ اس دور میں مجھے عامر ، سلمان، اجے اور اکشے کمار جیسے بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو میری خوش نصیبی تھی۔ میں نے ہندی فلموں میں کام کرنے کا سپنا تو بہت پہلے سے دیکھ لیا تھا لیکن یہ توقع نہیں کی تھی کہ اچھی شروعات اتنی دھماکے دار ہوگی۔“

وہ مزید کہتی ہیں” جب عامر کے ساتھ” گجنی “کی بات چلی تو ان کے ساتھ اپنی کیمسٹری کا سوچ کر ہی میں کافی نروس ہوگئی تھی۔ پھر کام شروع ہوا تو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا چلا گیا۔” لندن ڈریمز“ کے دوران میں نے سلمان کے ہنس مکھ چہرے کو قریب سے دیکھا۔ ہاں اکشے آسانی کے ساتھ کسی سے گھلتے ملتے نہیں لیکن ان کی انرجی غضب کی ہے۔ “

آسین کی عنقریب تین فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں ۔ ان میں سب سے پہلے ریلیز ہوگی ”ہاوٴس فل ٹو“۔ یہ ملٹی اسٹارر فلم ہے ۔ اس فلم نے انہیں بیک وقت رندھیر کپور، رشی کپور، متھن چکرورتی اور بومن ایرانی جیسے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔

ساجد خان کی یہ فلم ”ہاوٴس فلم ٹو“ مزاحیہ ہے ۔ اس میں آسین بالکل الگ کردار میں نظر آئیں گی ۔ ان کا یہ کردار ان کی جانب سے نبھائے گئے تمام کرداروں سے ذرا ہٹ کر ہے ۔

ان کی ایک اور فلم روہت شیٹھی کی تیار کردہ ”بول بچن“ہے ۔ یہ غضب کی کامیڈی فلم ہے اور جس نے بھی اس فلم کے پروموز دیکھے ہیں وہ خوب تعریف کررہا ہے۔ اس فلم میں آسین ایک بار پھر اجے دیوگن کے ساتھ ہیروئن آرہی ہیں ۔ ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے کا یہ ان کا پہلا موقع ہے۔

اس کے علاوہ حال ہی میں پرکاش جھا کی فلم ”چکرویو “ میں بھی انہوں نے کام شروع کیا ہے۔
آنے والے دنوں میں آسین کو ”گجنی“ جیسی کسی پاورفل رول والی فلم کا انتظار ہے ، دیکھتے ہیں ان کی یہ خواہش کب اور کس طرح پوری ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG