رسائی کے لنکس

’گُڈ مارننگ کراچی‘ ریلیز کے لیے تیار


نوے منٹ دورانئیے کی یہ فلم ایک غریب لڑکی کی ماڈل بننے کی خواہش اور تگ و دو کے گِرد گھومتی ہے

صبیحہ سمر کی فیچر فلم ’گڈ مارننگ کراچی‘ کا پریمیئرشو 28جنوری 2013ء کو سویڈن میں گاٹبورگ فلم فیسٹیول میں ہوا۔

صبیحہ اِس فلم کو 2011ء میں ریلیز کرنا چاہتی تھیں، لیکن خرابیٴ صحت کی بنا پر یہ ریلیز ٹلتے ٹلتے2013ء تک پہنچی۔پریمیئر کے بعد صبیحہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس فیسٹیول میں ان کی فلم نے دو لاکھ سے زیادہ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور پہلے شو کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی بِک گئیں ۔

نوے منٹ دورانئیے کی یہ فلم ایک غریب لڑکی کی ماڈل بننے کی خواہش اور تگ و دو کے گِرد گھومتی ہے۔

اِس سے قبل، اِس فلم کا نام مرکزی کردار رافینہ کے نام پر رکھا گیا تھا، جسے بعد میں بدل کر ’گڈ مارننگ کراچی‘ رکھا گیا۔یہ کردار معروف ماڈل آمنہ الیاس نےادا کیا ہے۔ اِس فلم کی کہانی شندانہ منہاس نے تحریر کی ہے۔

صبیحہ سمر کی پہلی فلم ’خاموش پانی‘ تھی ،جو کئی ملکوں میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی اور2003ء میں لوکارنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کو گولڈن لیپرڈ ایوارڈ دیا گیا۔ صبیحہ کی ڈاکومینٹری فلم نے1998ء میں سان فرانسسکو فلم فیسٹیول میں گولڈن گیٹ ایوارڈ جیتا، ان کی نمایاں ڈاکومینٹری فلموں میں
,Who will cast the first stone
Don’t ask why
For a place under the heavens
On the roofs of Delhi
Dinner with the President
شامل ہیں۔

آڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجئیے:
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:52 0:00
XS
SM
MD
LG