رسائی کے لنکس

شادی کے بعد کرینہ کپورکی پہلی فلم ’تلاش‘


کرینہ کپور
کرینہ کپور

کرینہ ’تلاش‘ سے پہلے فلم ’چنبیلی‘ میں ایک کال گرل کا کردار ادا کرچکی ہیں جسے ہر خاص وعام نے پسند کیا تھا

عامر خان کی فلم’ تلاش ‘کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے۔ مسٹر پرفیکٹ اپنی ہر فلم پرفیکٹ انداز میں کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تک جتنی بھی فلمیں ان کے نام سے جڑی ہیں سب کی سب کامیاب رہی ہیں۔ اب باری ہے ’تلاش‘ کی۔ یہ فلم کرینہ کپور کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے ۔ بلآخر سیف علی خان سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

اس فلم میں کرینہ نے یوں بھی چونکا دینے والا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں وہ ایک طوائف بنی ہیں جس کا نام روزی ہے۔ روزی انسپکٹر شیخاوت (عامر خان) کو ایک سسپنس کیس حل کرنے میں مدد کرتی ہے۔

کرینہ ’تلاش ‘ سے پہلے فلم ’چنبیلی‘ میں ایک کال گرل کا کردار ادا کرچکی ہیں جسے ہر خاص وعام نے پسند کیا تھا ۔ ’گلیم شیم ‘نامی فلمی ویب سائٹ کے مطابق کریکٹر نے کرینہ کو ایک نئی پہچان دی تھی۔ ’تلاش ‘کا کردار بھی ’چنبلی‘ سے ملتا جھلتا ہے۔

کرینہ اور عامر کے ایک ساتھ کام کرنے کی بات کریں تو اس سے پہلے کرینہ اور عامر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس فلم میں ان دونوں فنکاروں کی کیمسٹری خوب جمی تھی۔

شریا ’تلاش‘ کا ایک اور اہم کردار ہے اور یہ کردار نبھایا ہے رانی مکھرجی نے۔ اس حوالے سے دیکھیں تو رانی مکھرجی کے لئے کرینہ کے مقابلے میں ڈٹ جانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ اگر واقعی رانی مکھرجی ’تلاش ‘کے ذریعے کرینہ کپور سے آگے نکل سکیں تو سمجھئے پھر رانی ہی رانی ہوں گی۔

’تلاش‘کی ریلیز میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ عامر خان ان دنوں پورے تن ، من اور دھن کے ساتھ فلم کی پروموشن میں لگے ہیں۔ اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے ریما کگتی نے جبکہ پروڈکشن کے فرائض خود عامر خان نے ادا کئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG