رسائی کے لنکس

فرح اور ملائیکہ خان کا نیا آئٹم سانگ ”انارکلی ڈسکو چلی


فرح اور ملائیکہ خان کا نیا آئٹم سانگ ”انارکلی ڈسکو چلی
فرح اور ملائیکہ خان کا نیا آئٹم سانگ ”انارکلی ڈسکو چلی

فرح خان کی کوریوگرافی اور ملائیکہ اروڑہ خان پر پکچرائز ہونے والافلم ”ہاوٴس فل ٹو“ کا ایک اور آئٹم سانگ ” انار کلی ڈسکو چلی۔۔۔“جلد آنے والا ہے۔ اس سانگ کے ابھی سے چرچے ہونے لگے ہیں۔ فرح خان اور ملائیکہ اس سے قبل بھی ”چھیاں چھیاں“ ، ”ہونٹ رسیلے “اور ”منی بدنام ہوئی“جیسے ہٹ گانے کرچکی ہیں۔ اب ”انار کلی۔۔۔“ان دونوں کا ایک اور ہٹ آئٹم سانگ ہوسکتا ہے۔
”منی کی بدنامی “ کے بعد ویسے بھی اب جس گانے میں یہ دونوں ایک ساتھ نظر آنے کی بات کریں۔۔ اندازہ لگالیجئے گانا کس طرح کا ہوگا۔
اس گانے کے حوالے سے فرح خان کا ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا ”چھیاں چھیاں“ اور منی“ کے بعد ”انارکلی ڈسکو چلی “کی شوٹنگ کے وقت مجھ پراور ملائیکہ پر بڑا پریشر تھا۔ تمام لوگ ”منی بدنام ہوئی۔۔“ کی طرح کے ہٹ گانے کی توقع کررہے ہیں ۔“
”انار کلی ۔۔۔“کو فرح خان کے بھائی ساجد خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ان کی فلم ”ہاوٴس فل ٹو“ 5اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ان دنوں فلم کی پروموشن بھی زوروں پر ہے۔ انڈسٹری والوں کو امید ہے کہ پچھلے دونوں گانوں کی طرح نیا گانا بھی فرح اور ملائیکہ کے ٹریک ریکارڈ میں اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔
فلم میں بڑی کاسٹ کے نمایاں فنکارموجود ہیں جن میں اکشے کمار، شری یاس تلپڑے، جان ابراہم، رتیش دیش مکھ، متھن چکرورتی ، رشی کپور، رندھیر کپور ، بومن ایرانی، زرین خان، آسین اور جیکلین فرنانڈیس شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG