رسائی کے لنکس

شاہد اور سونم کی لواسٹوری 'موسم ' کو بریک لگ گئے، ریلیز میں ایک ہفتے کی تاخیر


شاہد اور سونم کی لواسٹوری 'موسم ' کو بریک لگ گئے، ریلیز میں ایک ہفتے کی تاخیر
شاہد اور سونم کی لواسٹوری 'موسم ' کو بریک لگ گئے، ریلیز میں ایک ہفتے کی تاخیر

پنکچ کپورکے ڈائریکشن میں بنی اور شاہد کپور و سونم کپور کی اداکاری سے سجی فلم " موسم" کی ریلیز میں ایک ہفتے کی تاخیر ہوگئی ہے۔ فلم جمعہ 16ستمبر کو ریلیز ہونا تھی مگر اب یہ 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے ہیرو شاہد کپور کا کہنا ہے کہ بحالت مجبوری یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

" موسم" بنیادی طور پر ایک لو اسٹوری ہے ۔ فلم کی پروموشن پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا یہی وجہ تھی کہ پریس ، ٹی وی اور ریڈیو پر ہر جگہ اس کے چرچے تھے اور لوگوں کو بڑی بیتابی سے اس فلم کا انتظا ر تھا مگر شومی قسمت ۔۔۔انڈین ائیرفورس کی جانب سے اسے نو ابجیکشن سر ٹیفکیٹ اس شرط پر ملا کہ فلم کا ایک سین تبدیل کیا جائے ۔

اگرچہ جس سین پر انڈین ائیرفورس کی جانب اعتراض اٹھایا گیا ہے وہ صرف تیس سیکنڈ کا سین ہے مگر اسے دوبارہ پکچرائز کرنے میں دو سے چار دن لگیں گے اس لئے مجبوراً فلم کی ریلیز کو ایک ہفتے آگے بڑھانا پڑا۔ فلم میں شاہد کپور کو پائلٹ دکھایا گیا ہے ، وہ پہلی مرتبہ اس فلم میں ایف 16 طیارہ اڑائیں گے ۔

"موسم "شاہد کپور کے والد پنکج کپور کے ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم ہے۔ اسے جمعرات کی رات کو انڈین ائیرفورس کی جانب سے مشروط این او سی ملا۔ فلم بھارت میں 16ستمبر کو جبکہ امریکہ و برطانیہ سمیت باقی دنیا میں 23 ستمبر کو ریلیز ہونا تھا تاہم اب اسے پوری دنیا میں ایک ہی دن ریلیز کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG