رسائی کے لنکس

پاپ سنگر عاطف اسلم کی دیرینہ دوست سے شادی


شادی کی خبر کو پاکستانی میڈیا نے نمایاں کوریج دی۔ حالانکہ، میڈیا کو ہر ممکن طور پر شادی سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم بلاخر اپنا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سارا سے جمعرات کی رات شادی کرلی۔

سارہ بھروانا اور عاطف اسلم 12 سال سے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے۔ تاہم، ان کی ’دوستی‘ خفیہ رہی۔

سارہ لاہور کے ایک کالج میں اسپورٹس انچارج ہیں جبکہ کیمپس میں ہونے والے کنسرٹس میں بھی وہ بطور معاون اپنے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

عاطف اسلم کی شادی کی خبر کو پاکستانی میڈیا نے نمایاں کوریج دی۔ حالانکہ، میڈیا کو ہر ممکن طور پر شادی سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی۔

عاطف کے قریبی ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عاطف اور سارہ کی اکتوبر 2011ء میں منگنی ہو چکی تھی۔

فیس بک‘ پر عاطف اسلم نے اپنی محبت کو پا لینے کا اقرار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اپنے تمام چاہنے والوں سے خوشحال زندگی اور کامیابی کے لئے دعائیں جاری رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔


جمعہ کو انہوں نے ولیمے کا اہتمام کیا ہے۔ ولیمہ لاہور میں ہی منعقد ہوگا۔
XS
SM
MD
LG