رسائی کے لنکس

را۔ ون' کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دے، شاہ رخ خان کی خواہش


را۔ ون' کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دے، شاہ رخ خان کی خواہش
را۔ ون' کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دے، شاہ رخ خان کی خواہش

بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان اگلے ماہ ریلیز ہونے والی اپنی فلم" را۔ ون" سے بہت سی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ ان کی دلی خواہش ہے کہ" را۔ ون" سلمان خان کی حالیہ فلم "باڈی گارڈ" کی کامیابی اور باکس آفس کلیکشن کے سارے ریکارڈ توڑ دے۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی فلم سے مقابلے کی بات نہیں کرتے لیکن یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کی فلم بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر فلم کا ایک اپنا اسپیس یا مقام ہوتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ حال ہی میں کئی ایک فلموں نے زبردست بزنس کیا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ میری فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ہوگی اور خوب بزنس کرے گی۔

"را۔ون" میں کرینہ کپور نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہیرو تو شاہ رخ خود ہی ہیں البتہ سجنے دت اور ارجن رامپال نے بطور مہمان اداکار کام کیا ہے۔" را۔ون" بھارت کی اب تک کی سب سے مہنگی فلمقرار دی جارہی ہے۔ فلم تھری ڈی فارمیٹ کے ساتھ پوری دنیا میں 26 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے فلم کا آغاز کیا تھا تو اسی وقت یہ احساس ہوگیا تھا کہ فلم بہت مہنگی بنے گی مگر میرے پارٹنرز نے مجھ پر بہت اعتماد کیا ۔ اب اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں فلم کی ریکارڈ کامیابی درکار ہے۔ ۔۔ایسی کامیابی جو اب تک کسی اور فلم کو نہ ملی ہو۔۔

XS
SM
MD
LG