رسائی کے لنکس

'ستے پہ ستہ' کی ری میکنگ، مادھوری ہیروئن کا کردار ادا کریں گی


'ستے پہ ستہ' کی ری میکنگ، مادھوری ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

'ستے پہ ستہ' کی ری میکنگ، مادھوری ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی اداکاری سے سجی ماضی کی فلم" ستے پہ ستہ" کی ری میکنگ کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں ۔ اب اس جانب ایک اور پیش رفت سنائی دی ہے۔" ستے پہ ستہ" کی ری میکنگ کا پروگرام تقریباً فائنل ہوچکا ہے اور کہاجارہا ہے کہ امیتابھ بچن کا رول اب سنجے دت کریں گے۔

فلم کی ہیروئن کے حوالے سے ایک کے بعد ایک کئی نام سامنے آئے مثلاً ودیابالن۔ ودیابالن کو بطور ہیروئن لینے کا معاملہ فائنل تک پہنچا ہی تھا کہ پھر اچانک مادھوری دکشت میدان میں آگئیں اور اب کہاجارہا ہے مادھوری ، ہیما مالنی والا کردار ادا کریں گی۔

پچھلے دنوں مادھوری دکشت نے ایک طویل عرصہ بھارت میں گزارا ۔ ایک ڈانس رئیلٹی شو میں جج کے فرائض بھی انجام دیئے اور مختلف انٹرویوز بھی دیئے جس میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر کوئی اچھا رول ملا تو وہ فلموں میں واپس چلی آئیں گی۔ اس دوران ڈھیرساری اسکرپٹس انہوں نے سنیں لیکن کسی ایک کو بھی ہری جھنڈی نہیں دکھائی۔ اب "ستے پہ ستہ" کی ری میکنگ کے حوالے سے خبریں ہیں کہ انہوں نے ہیما مالنی کارول قبول کرلیا ہے ۔

مادھوری کو اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ان کے مقابل سنجے دت ہوں گے ۔ وہ سنجے دت کے ساتھ "کھل نائیک ، ساجن "اور" تھانیدار" جیسی ہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔ سجنے دت اور مادھوری کے افیئر کو کوئی رنگ ملنے سے پہلے ہی سنجے عدالت اور جیل کے چکروں میں پھنس گئے اور مادھوری اس دوران شادی کرکے امریکا چلی گئیں۔ اس بات کو بھی کئی سال گزر چکے ہیں ۔ اب ایک مدت کے بعد پھر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG